Skip to main content

يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ

Will circulate
يَطُوفُ
گردش کر رہے ہوں گے
among them
عَلَيْهِمْ
ان پر
boys
وِلْدَٰنٌ
لڑکے
immortal
مُّخَلَّدُونَ
ہمیشہ رہنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے

English Sahih:

There will circulate among them young boys made eternal.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے

احمد علی Ahmed Ali

ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) (١) رہیں گے آمد و رفت کریں گے۔

١٧۔١ یعنی وہ بڑے نہیں ہونگے کہ بوڑھے ہوجائیں نہ ان کے خدو خال اور قدو قامت میں کوئی تغیر ہوگا بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسے نو عمر لڑکے ہوتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان کے پاس ایسے غلمان (نوخیز لڑکے) ہوں گے جو ہمیشہ غلمان ہی رہیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہمیشہ ایک ہی حال میں رہنے والے نوجوان خدمت گار ان کے اردگرد گھومتے ہوں گے،