(وہ قیامت کسی کو) نیچا کر دینے والی (کسی کو) اونچا کر دینے والی (ہے)،
English Sahih:
It will bring down [some] and raise up [others].
1 Abul A'ala Maududi
وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی
2 Ahmed Raza Khan
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی
3 Ahmed Ali
پست کرنے والی اور بلند کرنے والی
4 Ahsanul Bayan
وہ پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی (١)
٣۔١ پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہے دنیا میں معاملہ اس سے برعکس ہو،۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کسی کو پست کرے کسی کو بلند
6 Muhammad Junagarhi
وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ (کسی کو) پست کرنے والی اور (کسی کو) بلند کرنے والی ہوگی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی
9 Tafsir Jalalayn
کسی کو پست کرے کسی کو بلند خافضۃ رافعۃ اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ وہ سب کو لاٹ پلٹ اور تہ وبالا کر کے رکھ دے گی اور دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ اٹھانے والی اور گران والی ہوگی، مطلب یہ کہ دنیا میں جو بلند مرتبہ اور عالی مقام سمجھے جاتے ہیں وہ قیامت کے روز ذلیل و خوار ہوں گے اور دنیا میں جو لوگ حقیر اور بےحیثیت سمجھے جاتے ہیں وہ عالی مقام اور سرخ رو ہوں گے یعنی قیامت کے روز عزت و ذلت کا فیصلہ ایک دوسری بنیاد پر ہوگا جو دنیا میں بڑی عزت والے بنے پھرتے ہیں وہ ذلیل ہوجائیں گے اور جو ذلیل سمجھے جاتے ہیں وہ عزت پائیں گے۔ میدان حشر میں حاضرین کی تین قسمیں ہوں گی ایک جماعت تو وہ ہوگی جن کے اعمال نامے ان کے داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے یہ اصحاب الیمین ہوں گے اور یہ عرش کے دائیں جابن ہوں گے یہ سب لو جنتی ہوں گے اور ایک جماعت وہ ہوگی جن کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، یہ اصحاب الشمال ہوں گے اور ان کا مقام عرش کے بائیں جانب ہوگا اور یہ سب لوگ جہنمی ہوں گے، تیسری جماعت ایک اور ہوگی یہ سابقین و مقربین کی ہوگی، اور ان لوگوں کا مقام عرش کے سامنے خصوصی امتیاز اور قرب کے مقام میں ہوگا۔ (ابن کثیر ملخصاً ) سابق سے قیامت کے احوال اور اہوال کا ذکر چل رہا ہے اسی سلسلہ میں فرمایا گیا کہ زمین کو زلزلے کے شدید جھٹکے سے دوچار کردیا جائے گا اور یہ جھٹکا مقامی یا علاقائی نہ ہوگا بلکہ عالمی ہوگا، اس جھٹکے کے نتیجے میں پہاڑ جیسی مضبوط اور پائیدار مخلوق ریزہ ریزہ ہو کر ریگ رواں اور پراگندہ غبار ہوجائے گی۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿خَافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ﴾ ’’وہ پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی۔ ‘‘ یعنی یہ واقعہ کچھ لوگوں کو اسفل السافلین کی پستیوں تک گرانے والا ہے اور کچھ کو اعلیٰ علیین کی بلندیوں پر پہنچائے گا یا اس کا معنی یہ ہے کہ اس کی آواز دھیمی ہوگی کہ قریب کے لوگوں ہی کو سنائی دے گی اور اس کی آواز اتنی بلند ہوگی کہ دور دور تک سنائی دے گی۔