Skip to main content

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍۙ

Not
لَّا
نہ
limited
مَقْطُوعَةٍ
ختم ہونے والے
and not
وَلَا
اور نہ
forbidden
مَمْنُوعَةٍ
روکے جانے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں

English Sahih:

Neither limited [to season] nor forbidden,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں

احمد علی Ahmed Ali

جونہ کبھی منقطع ہوں گے اور نہ ان میں روک ٹوک ہو گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو نہ ختم ہوں نہ روک لئے جائیں (١)

٣٣۔١ یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہونگے کہ موسم گزر گیا تو پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہوجائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل و لالہ کے پابند نہیں ہونگے، بلکہ بہار و خزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ کوئی روک ٹوک ہوگی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جو نہ (کبھی) ختم ہوں گے اور نہ اُن (کے کھانے) کی ممانعت ہوگی،