کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو
2 Ahmed Raza Khan
تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو،
3 Ahmed Ali
بھلا دیکھو تو سہی وہ پانی جو تم پیتے ہو
4 Ahsanul Bayan
اچھا یہ تو بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو
6 Muhammad Junagarhi
اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ وہ پانی جو تم پیتے ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو
9 Tafsir Jalalayn
بھلا دیکھو تو جو پانی تم پیتے ہو
10 Tafsir as-Saadi
جب اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا کہ اس نے اپنے بندوں کو طعام کی نعمت سے نوازا ہے تو اس نے اس خوشگوار شیریں پانی کی نعمت کا بھی ذکر فرمایا جسے وہ پیتے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو حاصل کرنا آسان اور سہل نہ بنایا ہوتا تو اس کے حصول کا تمہارے پاس کوئی راستہ نہ تھا۔ وہی ہے جس نے بادل میں سے اس کو نازل کیا ۔اللہ تعالیٰ ہی بارش نازل کرتا ہے ۔پھر روئے زمین پر اور زمین کے نیچے، اس پانی سے بہتے ہوئے دریا اور ابلتے ہوئے چشمے بن جاتے ہیں ۔یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے کہ اس نے اسے خوشگوار شیریں بنایا جسے لوگ مزے سے پیتے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو اسے کھاری اور کڑوا بنا دیتا جس سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکتا ۔﴿ فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ﴾ پس تم ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر کیوں نہیں ادا کرتے جو اس نے تمہیں عطا کی ہیں؟