Skip to main content

فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالنُّوْرِ الَّذِىْۤ اَنْزَلْنَاۗ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ

So believe
فَـَٔامِنُوا۟
پس ایمان لاؤ
in Allah
بِٱللَّهِ
اللہ پر
and His Messenger
وَرَسُولِهِۦ
اور اس کے رسول پر
and the Light
وَٱلنُّورِ
اور اس نور پر
which
ٱلَّذِىٓ
وہ جو
We have sent down
أَنزَلْنَاۚ
اتارا ہم نے
And Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
of what
بِمَا
ساتھ اس کے جو
you do
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
(is) All-Aware
خَبِيرٌ
خبر رکھنے والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پس ایمان لاؤ اللہ پر، اور اُس کے رسول پر، اور اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

English Sahih:

So believe in Allah and His Messenger and the light [i.e., the Quran] which We have sent down. And Allah is Aware of what you do.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پس ایمان لاؤ اللہ پر، اور اُس کے رسول پر، اور اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر جو ہم نے اتارا، اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے،

احمد علی Ahmed Ali

پس الله اوراس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے اور الله اس سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

سو تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کے نور پر جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ (١) اور اللہ تعالٰی تمہارے ہر عمل پر باخبر ہے۔

٨۔١ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نازل ہونے والا یہ نور قرآن مجید ہے، جس سے گمراہی کی تاریکیاں چھٹتی ہیں اور ایمان کی روشنی پھیلتی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

سو تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان ﻻؤ اور اللہ تعالیٰ تمہارے ہر عمل پر باخبر ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تو تم اللہ اور اس کے رسول(ص) پر ایمان لاؤ اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

لہذا خدا اور رسول اور اس نور پر ایمان لے آؤ جسے ہم نے نازل کیا ہے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس تم اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اُس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو،