کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم (یہ) پڑھتے ہو،
English Sahih:
Or do you have a scripture in which you learn
1 Abul A'ala Maududi
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم یہ پڑھتے ہو
2 Ahmed Raza Khan
کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے اس میں پڑھتے ہو،
3 Ahmed Ali
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو
4 Ahsanul Bayan
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب (١) ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
٣٧۔١ جس میں یہ بات لکھی ہوئی ہے جس کا تم دعویٰ کر رہے ہو، کہ وہاں بھی تمہارے لئے وہ کچھ ہو جسے تم پسند کرتے ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو
6 Muhammad Junagarhi
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا تمہارے پاس کوئی (آسمانی) کتاب ہے جس میں تم (یہ) پڑھتے ہو؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا تمہاری کوئی کتاب ہے جس میں یہ سب پڑھا کرتے ہو
9 Tafsir Jalalayn
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو۔ ام لکم کتاب فیہ تدرسون یعنی تم جو یہ دعویٰ کر رہے ہو کہ ہمیں وہاں بھی وہ سب کچھ ملے گا جو یہاں ملا ہوا ہے، کیا تمہارے پاس کوئی آسمانی کتاب ہے کہ جس میں یہ بات لکھی ہوئی ہے اور تم اس میں پڑھ کر یہ حکم لگاتے ہو، یا ہم نے تم سے پختہ عہد کر رکھا ہے جو قیامت تک باقی رہنے والا ہے کہ تمہارے لئے وہی کچھ ہوگا جو تم پسند کرو گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھئے تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہ دار ہے کہ قیامت کے دن ان کے لئے وہی فیصلے کروائے گا جو اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے لئے فرمائے گا ؟ یا جن کو انہوں نے اس کا شریک ٹھہرا رکھا ہے وہ ان کی مدد کر کے ان کو اچھا مقام دلوا دیں گے ؟ اگر ان کے شریک ایسے ہیں تو ان کو سامنے لائیں تاکہ ان کی صداقت واضح ہو۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
kiya tumharay paas koi kitab hai jiss mein tum yeh parhtay ho