١٠۔۱ یعنی قیامت کا دن کافروں پر بھاری ہوگا کیونکہ اس روز کفر کا نتیجہ انہیں بھگتنا ہوگا، جو جرم وہ دنیا میں کرتے رہے ہونگے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا
6 Muhammad Junagarhi
جو کافروں پر آسان نہ ہوگا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور کافروں پر آسان نہ ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کافروں کے واسطے تو ہر گز آسان نہ ہوگا
9 Tafsir Jalalayn
یعنی کافروں پر آسان نہ ہوگا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿عَلَی الْکٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ﴾ ” کافروں آسان نہ ہوگا۔ “کیونکہ وہ ہر بھلائی سے مایوس ہوچکے ہوں گے اور انہیں اپنی ہلاکت اور تباہی کا یقین ہوجائے گا۔ اس آیت کریمہ کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ وہ دن اہل ایمان پر آسان ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :﴿ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ ﴾(القمر :54؍8) ”کفار کہیں گے یہ دن بڑاہی سخت ہے۔“