١٣۔١ اسے اللہ نے اولاد سے نوازا تھا اور وہ ہر وقت اس کے پاس ہی رہتے تھے، گھر میں دولت کی فروانی تھی، اس لئے بیٹوں کو تجارت و کاروبار کے لئے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی بعض کہتے ہیں کہ اس کے تین بیٹے مسلمان ہوگئے تھے، خالد، ہشام اور ولید بن ولید (فتح القدیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے
6 Muhammad Junagarhi
اور حاضر باش فرزند بھی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور پاس حاضر رہنے والے بیٹے دے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور نگاہ کے سامنے رہنے والے بیٹے قرار دیئے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے (بیٹے) دیئے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَ﴾ ” اور“عطا کیے اسے ﴿بَنِیْنَ﴾ ”بیٹے “ ﴿شُہُوْدًا﴾ جو ہمیشہ اس کے پاس موجود رہتے ہیں ، وہ ان سے متمتع ہوتا ہے ، ان کے کے ذریعے سے اپنی ضرورتیں پوری کرتا ہے اور (دشمنوں کے خلاف) ان سے مدد لیتا ہے۔