پھر وہ (رحم میں جال کی طرح جما ہوا) ایک معلّق وجود بن گیا، پھر اُس نے (تمام جسمانی اَعضاء کی اِبتدائی شکل کو اس وجود میں) پیدا فرمایا، پھر اس نے (انہیں) درست کیا،
English Sahih:
Then he was a clinging clot, and [Allah] created [his form] and proportioned [him]
1 Abul A'ala Maududi
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے
2 Ahmed Raza Khan
پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا
3 Ahmed Ali
پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا
4 Ahsanul Bayan
پھر لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا (١)
٣٨۔١ فَسَوَّیٰ، یعنی اسے ٹھیک ٹھاک کیا اور اس کی تکمیل کی اور اس میں روح پھونکی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
6 Muhammad Junagarhi
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا پھر اس (خدا) نے اسے پیدا کیا اور پھر (اس کے) اعضاء درست کئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا
9 Tafsir Jalalayn
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اسکے اعضاء کو درست کیا)
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
phir woh aik loathra bana , phir Allah ney ussay banaya , aur ussay theek thaak kiya ,