Skip to main content
bismillah
لَآ
نہیں
أُقْسِمُ
میں قسم کھاتا ہوں
بِيَوْمِ
دن کی
ٱلْقِيَٰمَةِ
قیامت کے

میں قسم کھاتا ہوں روزِ قیامت کی،

تفسير
وَلَآ
اور نہیں
أُقْسِمُ
میں قسم کھاتا ہوں
بِٱلنَّفْسِ
نفس کی
ٱللَّوَّامَةِ
جو ملامت کرنے والا ہے

اور میں قسم کھاتا ہوں (برائیوں پر) ملامت کرنے والے نفس کی،

تفسير
أَيَحْسَبُ
کیا سمجھتا ہے
ٱلْإِنسَٰنُ
انسان
أَلَّن
کہ ہرگز نہیں
نَّجْمَعَ
ہم جمع کریں گے
عِظَامَهُۥ
اس کی ہڈیوں کو

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو (جو مرنے کے بعد ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گی) ہرگز اِکٹھا نہ کریں گے،

تفسير
بَلَىٰ
کیوں نہیں
قَٰدِرِينَ
قادر ہیں
عَلَىٰٓ
اس بات پر
أَن
کہ
نُّسَوِّىَ
ہم درست کردیں
بَنَانَهُۥ
اس کے پور پور کو

کیوں نہیں! ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی اُنگلیوں کے ایک ایک جوڑ اور پوروں تک کو درست کر دیں،

تفسير
بَلْ
بلکہ
يُرِيدُ
چاہتا ہے
ٱلْإِنسَٰنُ
انسان
لِيَفْجُرَ
کہ گناہ کرتا ہے
أَمَامَهُۥ
اپنے آگے

بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے آگے (کی زندگی میں) بھی گناہ کرتا رہے،

تفسير
يَسْـَٔلُ
پوچھتا ہے وہ
أَيَّانَ
کب ہے
يَوْمُ
دن
ٱلْقِيَٰمَةِ
قیامت کے

وہ (بہ اَندازِ تمسخر) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا،

تفسير
فَإِذَا
پھر جب
بَرِقَ
چندھیا جائیں گی
ٱلْبَصَرُ
نگاہیں۔ آنکھیں

پھر جب آنکھیں چوندھیا جائیں گی،

تفسير
وَخَسَفَ
اور بےنور ہوجائے گا
ٱلْقَمَرُ
چاند

اور چاند (اپنی) روشنی کھو دے گا،

تفسير
وَجُمِعَ
اور جمع کردئیے جائیں گے
ٱلشَّمْسُ
سورج
وَٱلْقَمَرُ
اور چاند

اور سورج اور چاند اِکٹھے (بے نور) ہو جائیں گے،

تفسير
يَقُولُ
کہے
ٱلْإِنسَٰنُ
انسان
يَوْمَئِذٍ
اس دن
أَيْنَ
کہاں ہے
ٱلْمَفَرُّ
فرار کی جگہ

اُس وقت انسان پکار اٹھے گا کہ بھاگ جانے کا ٹھکانا کہاں ہے،

تفسير
کے بارے میں معلومات :
القیامہ
القرآن الكريم:القيامة
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Al-Qiyamah
سورہ نمبر:75
کل آیات:40
کل کلمات:199
کل حروف:652
کل رکوعات:2
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:31
آیت سے شروع:5551