Skip to main content

وَلَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِۗ

And nay!
وَلَآ
اور نہیں
I swear
أُقْسِمُ
میں قسم کھاتا ہوں
by the soul
بِٱلنَّفْسِ
نفس کی
self-accusing
ٱللَّوَّامَةِ
جو ملامت کرنے والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی

English Sahih:

And I swear by the reproaching soul [to the certainty of resurrection].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس جان کی قسم! جو اپنے اوپر ملامت کرے

احمد علی Ahmed Ali

اور پشیمان ہونے والے شخص کی قسم ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے والا ہو (١)۔

٢۔١ یعنی بھلائی پر بھی کرتا ہے کہ زیادہ کیوں نہیں کی۔ اور برائی پر بھی، کہ اس سے باز کیوں نہیں آتا؟ دنیا میں بھی جن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں ان کے نفس انہیں ملامت کرتے ہیں، تاہم آخرت میں تو سب کے ہی نفس ملامت کریں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور میں قسم کھاتا ہوں (برائیوں پر) ملامت کرنے والے نفس کی،