وَجَزٰٮهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّحَرِيْرًا ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور اُن کے صبر کے بدلے میں اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کریگا
English Sahih:
And will reward them for what they patiently endured [with] a garden [in Paradise] and silk [garments].
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور اُن کے صبر کے بدلے میں اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کریگا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور ان کے صبر پر انہیں جنت اور ریشمی کپڑے صلہ میں دیے،
احمد علی Ahmed Ali
اوران کے صبر کے بدلے ان کو جنت اور ریشمی پوشاکیں دے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے۔
۱۲۔۱صبر کا معنی ہے دین کے راستے میں جو تکلفیں آئیں انہیں خندہ پیشانی سے برداشت کرنا اللہ کی اطاعت میں نفس کی خواہشات اور لذات کو قربان کرنا اور معصیتوں سے اجتناب کرنا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کرے گا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور ان کے صبر کے صلہ میں انہیں بہشت اور ریشمی لباس عطا فرمائے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور انہیں ان کے صبر کے عوض جنّت اور حریر جنّت عطا کرے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور اِس بات کے عوض کہ انہوں نے صبر کیا ہے (رہنے کو) جنت اور (پہننے کو) ریشمی پوشاک عطا کرے گا،