۱۵۔۱یعنی ہلاکت ہے بعض کہتے ہیں جہنم کی ایک وادی کا نام ہے، یہ آیت اس سورت میں بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے کہ ہر مکذب کا جرم ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کا ہوگا اور اسی حساب سے عذاب کی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی، بنابریں اسی ویل کی مختلف قسمیں ہیں جسے مختلف مکذبین کے لیے الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
6 Muhammad Junagarhi
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے
10 Tafsir as-Saadi
پھر اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس دن کی تکذیب کرنے والے کو وعید سناتے ہوئے فرمایا : ﴿وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ ” اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔“ یعنی انہیں کتنی حسرت ہوگی، ان کا عذاب کتنا سخت اور ان کا ٹھکانا کتنا برا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آگاہ کیا، ان کے لیے قسم کھائی، مگر انہوں نے اسے سچ نہ جانا۔ اس لیے وہ سخت عذاب کے مستحق ٹھہرے۔
11 Mufti Taqi Usmani
bari kharabi hogi uss din aesay logon ki jo haq ko jhutlatay hain