Skip to main content

وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۙ

And those who draw out
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ
قسم ہے ان فرشتوں کی جو آسانی سے نکالنے والے ہیں
gently
نَشْطًا
نکال لینا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں

English Sahih:

And [by] those who remove with ease

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور نرمی سے بند کھولیں)

احمد علی Ahmed Ali

اور بند کھولنے والوں کی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم (١)

٢۔١ نَشْط کے معنی گرہ کھول دینا، یعنی مومنوں کی جان فرشتے بہ سہولت سے نکالتے ہیں جیسے کسی چیز کی گرہ کھول دی جائے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور قَسم ہے آہستگی اور آسانی سے (جان) نکالنے والوں کی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (مومنوں کی جان کے) بند نہایت نرمی سے کھول دیتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر سے کیمیائی جوڑوں کو نہایت نرمی اور آرام سے توڑ دیتی ہیں)،