اور اُسی نے زمین کو اِس (ستارے: سورج کے وجود میں آجانے) کے بعد (اِس سے) الگ کر کے زور سے پھینک دیا (اور اِسے قابلِ رہائش بنانے کے لئے بچھا دیا)،
English Sahih:
And after that He spread the earth.
1 Abul A'ala Maududi
اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا
2 Ahmed Raza Khan
اور اس کے بعد زمین پھیلائی
3 Ahmed Ali
اور اس کے بعد زمین کو بچھا دیا
4 Ahsanul Bayan
اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
6 Muhammad Junagarhi
اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا
7 Muhammad Hussain Najafi
اس کے بعد زمین کو بچھایا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا والارض بعد ذلک دحھا اس آیت میں زمین و پھیلانے اور ہموار کرنے کا ذکر ہے، خلق یعنی (پیدا کرنا) اور چیز ہے اور دحی (پھیلانا) اور چیز ہے، زمین کا مادہ تخلیق آسمان سے پہلے پیدا کیا البتہ زمین کو ہموار تخلیق آسمان کے بعد کیا اور پھیلانے کا مطلب صرف ہموار کرنا ہی نہیں ہے بلکہ زمین کو رہائش کے قابل بنانا اور اس پر رہنے بسنے والوں کے لئے تمام ضروریات زندگی کے اسباب مہیا کرنا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِکَ ﴾ یعنی آسمان کی تخلیق کے بعد زمین کو﴿ دَحٰیہَا﴾ ”اس نے بچھا دیا۔ “ یعنی اس کے اندر اس کے منافع ودیعت کردیے۔