نطفہ میں سے اس کو پیدا فرمایا، پھر ساتھ ہی اس کا (خواص و جنس کے لحاظ سے) تعین فرما دیا،
English Sahih:
From a sperm-drop He created him and destined for him;
1 Abul A'ala Maududi
نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی
2 Ahmed Raza Khan
پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا، پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا
3 Ahmed Ali
ایک بوند سے اس کوبنایا پھر اس کا اندزہ ٹھیرایا
4 Ahsanul Bayan
(اسے) ایک نطفہ سے (١) پھر اندازہ پر رکھا اس کو۔
١٩۔١ یعنی جس کی پیدائش ایسے حقیر قطرہ آب سے ہوئی ہے، کیا اسے تکبر زیب دیتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
6 Muhammad Junagarhi
(اسے) ایک نطفہ سے، پھر اندازه پر رکھا اس کو
7 Muhammad Hussain Najafi
نطفہ سے اسے پیدا کیا ہے اور پھر اس کے اعضاء و جوا رح کا اندازہ مقرر کیا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے
9 Tafsir Jalalayn
نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا خلقہ فقدرہ، یعنی یہی نہیں کہ نطفہ سے ایک جاندار کا وجود بنادیا بلکہ اس کو ایک خاص اندازہ اور بڑی حکمت سے بنایا، اس کے قد و قامت اور جسامت اور شکل و صورت اور اعضاء کا طول و عرض اور جوڑ و بند، آنکھ، ناک وغیرہ کی تخلیق میں ایسا اندازہ قائم کیا کہ ذرا اس کے خلاف ہوجائے تو انسان کی صورت بگڑ جائے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
nutfay ki aik boond say ! ussay peda bhi kiya , phir uss ko aik khaas andaz bhi diya .