ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ۚ
Laughing
ضَاحِكَةٌ
ہنستے ہوں گے
rejoicing at good news
مُّسْتَبْشِرَةٌ
شادمان ہوں گے
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے
English Sahih:
Laughing, rejoicing at good news.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہنستے خوشیاں مناتے
احمد علی Ahmed Ali
ہنستے ہوئے خوش و خرم
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے (١)
٣٩۔١ یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے، جنہیں ان کے اعمال نامے ان کے دائیں ہاتھ میں ملیں گے، جس سے انہیں اپنی آخروی سعادت و کامیابی کا یقین ہو جائے گا، جس سے ان کے چہرے خوشی سے ٹمٹماتے رہے ہونگے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
خنداں و شاداں (اور خوش و خرم) ہوں گے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(وہ) مسکراتے ہنستے (اور) خوشیاں مناتے ہوں گے،