٥۔١ ایمان سے اور اس علم سے جو تیرے پاس اللہ کی طرف سے آیا ہے۔ یا دوسرا ترجمہ جو صاحب ثروت و غنا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو پروا نہیں کرتا
6 Muhammad Junagarhi
جو بے پرواہی کرتا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
جوشخص مالدار ہے (یا بےپروائی کرتا ہے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لیکن جو مستغنی بن بیٹھا ہے
9 Tafsir Jalalayn
جو پروا نہیں کرتا اما من استغنی فانت لہ تصدی، یعنی ایسا ہرگز نہ کرو، خدا وکو بھولے ہوئے اور اپنی دنیوی وجاہت پر پھولے ہوئے لوگوں کو بےجا اہمیت نہ دو اور نہ اسلامی تعلیم ایسی چیز ہے کہ جو اس سے منہ موڑے اس کے سامنے اسے بالحاح پیش کیا جائے اور نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ شان ہے کہ ان مغرور لوگوں کو اسلام کی طرف لانے کے لئے کسی ایسے انداز سے کوشش کرو کہ جس سے یہ اس غلط فہمی میں پڑجائیں کہ تمہاری کوئی غرض ان سے اٹکی ہوئی ہے، حق ان سے اس سے زیادہ بےنیاز ہے جتنے یہ حق سے بےنیاز ہیں۔