الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ
Those that run
ٱلْجَوَارِ
سیدھے چلنے والے
(and) disappear
ٱلْكُنَّسِ
چھپ جانے والے (ستاروں کی)
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی
English Sahih:
Those that run [their courses] and disappear [i.e., set]
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
سیدھے چلیں تھم رہیں
احمد علی Ahmed Ali
سیدھے چلنے والے غیب ہو جانے والے ستارو ں کی
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی (١)
١٦۔١ یہ ستارے دن کے وقت اپنے منظر سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور نظر نہیں آتے اور یہ زحل، مستری، مریخ، زہرہ، عطارد ہیں، یہ خاص طور پر سورج کے رخ پر ہوتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ سارے ہی ستارے مراد ہیں، کیونکہ سب ہی اپنے غائب ہونے کی جگہ پر غائب ہو جاتے ہیں یا دن کو چھپے رہتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
سیدھے چلنے اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
چلنے والے اورحُھپ جانے والے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جو بلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں (پھر ظاہر ہو کر) چھپ جاتے ہیں،