Skip to main content

وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْۖ

And when
وَإِذَا
اور جب
the souls
ٱلنُّفُوسُ
جانیں
are paired
زُوِّجَتْ
جوڑ دی جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

English Sahih:

And when the souls are paired

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جب جانوں کے جوڑ بنیں

احمد علی Ahmed Ali

اور جب جانیں جسموں سے ملائی جائیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی (١)

٧۔١ اس کے کئے مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومنوں کو مومنوں کے ساتھ اور بد کو بدوں کے ساتھ یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جب جانیں (جِسموں سے) ملا دی جائیں گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جب روحوں کو جسموں سے جوڑ دیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی،