اور اپنے رب کا حکمِ (اِنشقاق) بجا لائیں گے اور (یہی تعمیلِ اَمر) اُس کے لائق ہے،
English Sahih:
And has listened [i.e., responded] to its Lord and was obligated [to do so]
1 Abul A'ala Maududi
اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے)
2 Ahmed Raza Khan
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے،
3 Ahmed Ali
اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے
4 Ahsanul Bayan
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اسی کے لائق وہ ہے (١)
٢۔١ یعنی اس کے یہ لائق ہے کہ سنے اطاعت کرے، اس لئے کہ وہ سب پر غالب ہے اور سب اس کے ماتحت ہیں اس کے حکم سے سرتابی کرنے کی کس کو مجال ہے؟
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور اسی کے ﻻئق وه ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن لے گا (اور اس کی تعمیل کرے گا) اور اس پر لازم بھی یہی ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور یہ ضروری بھی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجالائے گا اور اسے واجب بھی یہی ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَذِنَتْ لِرَبِّہَا﴾ اور وہ اپنے رب کے حکم کو غور سے سنے گا ، اس پر کان لگائے گا اور اس کے خطاب کو سنے گا اور اس پر لازم بھی یہی ہے ، کیونکہ وہ اس عظیم بادشاہ کے دست تسخیر کے تحت مسخر اور مدبر ہے جس کے حکم کی نافرمانی کی جاسکتی ہے نہ اس کے فیصلے کی مخالفت۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur woh apney perwerdigar ka hukum sunn ker maan ley ga , aur uss per lazim hai kay yehi keray ,