Skip to main content

وَّلَا يُوْثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ۗ

And not
وَلَا
اور نہ
will bind
يُوثِقُ
باندھے گا
(as) His binding
وَثَاقَهُۥٓ
باندھنا اس کا
anyone
أَحَدٌ
کوئی ایک

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں

English Sahih:

And none will bind [as severely] as His binding [of the evildoers].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا،

احمد علی Ahmed Ali

اور نہ اس کے جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا ہو گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

نہ اس کی قید و بند جیسی کسی کی قیدو بند ہوگی۔ (۱)

اس لیے کہ اس روز تمام اختیارات صرف ایک اللہ کے پاس ہوں گے، دوسرے کسی کو اس کے سامنے رائے یادم زنی نہیں ہوگا حتی کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارش تک نہیں کر سکے گا ایسے حالات میں کافروں کو جو عذاب ہوگا اور جس طرح وہ اللہ کی قید وبند میں جکڑے ہوں گے، اس کا یہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،چہ جائیکہ اس کا کچھ اندازہ ممکن ہو، یہ تو مجرموں اور ظالموں کا حال ہوگا لیکن اہل ایمان وطاعت کا حال اس سے بلکل مختلف ہوگا جیسا کہ اگلی آیات میں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

نہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور نہ اس کے باندھنے کی طرح کوئی باندھ سکے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور نہ اس طرح کسی نے گرفتار کیا ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑ سکے گا،