Skip to main content

وَثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِۖ

And Thamud
وَثَمُودَ
اور ثمود
who
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
carved out
جَابُوا۟
جنہوں نے تراشا
the rocks
ٱلصَّخْرَ
چٹانوں کو
in the valley
بِٱلْوَادِ
وادی میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟

English Sahih:

And [with] Thamud, who carved out the rocks in the valley?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں

احمد علی Ahmed Ali

اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے پتھروں کو وادی میں تراشا تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ثمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے۔ (۱)

۹۔۱یہ حضرت صالح کی قوم تھی اللہ نے اسے پتھر تراشنے کی خاص صلاحیت وقوت عطا کی تھی، حتی کہ یہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر ان میں اپنی رہائش گاہیں تعمیر کر لیتے تھے، جیسا کہ قرآن نے کہا ہے (وَتَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا فٰرِهِيْنَ ١٤٩؀ۚ) 26۔الشعراء;149)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ﺛمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور قومِ ثمود کے ساتھ (کیا کیا؟) جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں (اور عمارتیں بنائی تھیں)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ثمود کے ساتھ جو وادی میں پتھر تراش کر مکان بناتے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ثمود (کے ساتھ کیا سلوک ہوا) جنہوں نے وادئ (قری) میں چٹانوں کو کاٹ (کر پتھروں سے سینکڑوں شہروں کو تعمیر کر) ڈالا تھا،