Skip to main content

وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوْبِهِمْ ۗ وَ يَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنْ يَّشَاۤءُ ۗ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ

And remove
وَيُذْهِبْ
اور لے جائے گا
(the) anger
غَيْظَ
غصہ
(of) their hearts
قُلُوبِهِمْۗ
ان کے دلوں کا
And Allah accepts repentance
وَيَتُوبُ
اور مہربان ہوگا
And Allah accepts repentance
ٱللَّهُ
اللہ
of
عَلَىٰ
پر
whom
مَن
جس (پر )
He wills
يَشَآءُۗ
چاہے گا
And Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
(is) All-Knower
عَلِيمٌ
علم والا ہے
All-Wise
حَكِيمٌ
حکمت والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے

English Sahih:

And remove the fury in their [i.e., the believers'] hearts. And Allah turns in forgiveness to whom He wills; and Allah is Knowing and Wise.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا اور اللہ جس کی چاہے تو یہ قبول فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اور ان کے دلوں سے غصہ دور کر ے اور الله جسے چاہے توبہ نصیب کرے اور الله جاننے والا حکمت والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان کے دل کا غم و غصہ دور کرے گا (١) اور جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے، اللہ جانتا بو جھتا حکمت والا ہے۔

١٥۔١ یعنی جب مسلمان کمزور تھے تو یہ مشرکین ان پر ظلم و ستم کرتے تھے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے دل ان کی طرف سے بڑے دکھی اور مجروح تھے، جب تمہارے ہاتھوں وہ قتل ہونگے اور ذلت و رسوائی ان کے حصے میں آئے گی تو فطری بات ہے کہ اس سے مظلوم اور ستم رسیدہ مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے اور دلوں کا غصہ فرو ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت کرے گا۔ اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کے دل کا غم وغصہ دور کرے گا، اور وه جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے۔ اللہ جانتا بوجھتا حکمت واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ان کے دلوں کے غم و غصہ کو دور کرے گا اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق دے گا (اور اس کی توبہ کو قبول کرے گا) اور اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان کے دلوں کا غصّہ دور کردے گا اور اللہ جس کی توبہ کو چاہتا ہے قبول کرلیتا ہے کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان کے دلوں کا غم و غصہ دور فرمائے گا اور جس کی چاہے گا توبہ قبول فرمائے گا، اور اللہ بڑے علم والا بڑی حکمت والا ہے،