اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گا،
English Sahih:
And he is going to be satisfied.
1 Abul A'ala Maududi
اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا
3 Ahmed Ali
اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا
4 Ahsanul Bayan
یقیناً وہ (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا (١)
٢١۔١ یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالٰی اسے جنت کی نعمتیں اور عزت و شرف عطا فرمائے گا۔ جس سے وہ راضی ہو جائے گا، اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابو بکر کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے عام ہیں جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گا
9 Tafsir Jalalayn
اور وہ عنقریب خوش ہوجائے گا ولسوف یرضی یعنی جس شخص نے اپنا مال خرچ کرنے میں صرف اللہ ت عالیٰ کی رضا کو دیکھا اپنا کوئی دنیوی فائدہ پیش نظر نہ رکھا تو اللہ تعالیٰ بھی آخرت میں اس کو راضی فرما دیں گے، شان نزول کے واقعہ سے ان آیات کا صدیق اکبر (رض) کی شان میں نازل ہونا ثابت ہے اس لئے یہ آخری کلمہ صدیق اکبر (رض) کے لئے عظیم خوشخبری اور اعزاز ہے کہ ان کو دنیا ہی میں اللہ کی طرف سے راضی کردیئے جانے کی خوشخبری سنا دی گئی۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
yaqeen rakho aisa shaks unqareeb khush hojaye ga .