Skip to main content

وَلَسَوْفَ يَرْضٰى

And soon surely
وَلَسَوْفَ
اور البتہ عنقریب
he will be pleased
يَرْضَىٰ
وہ راضی ہوجائے گا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا

English Sahih:

And he is going to be satisfied.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا

احمد علی Ahmed Ali

اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً وہ (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا (١)

٢١۔١ یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالٰی اسے جنت کی نعمتیں اور عزت و شرف عطا فرمائے گا۔ جس سے وہ راضی ہو جائے گا، اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابو بکر کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے عام ہیں جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گا،