۸۔۱جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
6 Muhammad Junagarhi
کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا اللہ سبحانہٗ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا خدا سب سے بڑا حاکم اور فیصلہ کرنے والا نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَلَیْسَ اللّٰہُ بِاَحْکَمِ الْحٰکِمِیْنَ﴾ ” کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ “ کیا اس کی حکمت تقاضا کرتی ہے کہ مخلوق کو بے کار اور مہمل چھوڑ دیا جائے ، ان کو حکم دیا جائے نہ کسی چیز سے روکاجائے ، ان کو ثواب عطا کیا جائے نہ عذاب دیاجائے؟ یا وہ جس نے بنی نوع انسان کو کئی مراحل میں پیدا کیا، ان کو اتنی نعمتوں، بھلائیوں اور احسانات سے نوازا جن کو وہ شمار نہیں کرسکتے ، بہترین طیریقے سے ان کی پرورش کی، ضرور ان کو اس گھر کی طرف لوٹائے گا جو ان کاٹھکانا اور ان کی غایت وانتہا ہےجس کا وہ قصد کرتے ہیں اور جس کی طرف وہ ارادہ رکھتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
kiya Allah saray hukmranon say barh ker hukmran nahi hai ?