Skip to main content

ثُمَّ لَـتُسْـَٔـلُنَّ يَوْمَٮِٕذٍ عَنِ النَّعِيْمِ

Then
ثُمَّ
پھر
surely you will be asked
لَتُسْـَٔلُنَّ
البتہ تم ضرور پوچھے جاؤ گے
that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
about
عَنِ
بارے میں
the pleasures
ٱلنَّعِيمِ
نعمتوں کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی

English Sahih:

Then you will surely be asked that Day about pleasure.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہوگی

احمد علی Ahmed Ali

پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا (١)

٨۔١ یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہوگا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہونگی جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن اور صحت، مال و دولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ سوال صرف کافروں سے ہوگا بعض کہتے ہیں کہ ہر ایک سے ہوگا۔ بعض سوال مستلزم عذاب نہیں۔ جنہوں نے ان نعمتوں کا استعمال اللہ کے حکم کے مطابق کیا ہوگا وہ عذاب سے محفوظ ہوں گے اور جنہوں نے کفران نعمت کا ارتکاب کیا ہوگا وہ دھر لیے جائیں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور بازپُرس کی جائے گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)،