اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے۔ (١)
۵۔۱حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال کی نعمت کی آرزو کرتا ہے چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے کیونکہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
6 Muhammad Junagarhi
اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے
7 Muhammad Hussain Najafi
اورحاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہرحسد کرنے والے کے شر سے جب بھی وہ حسد کرے
9 Tafsir Jalalayn
اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ﴾ ” اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔“ حاسد وہ ہے جو محسود کی نعمت کا زوال چاہتا ہے اور ان تمام اسباب کے ذریعے سے جن پر وہ قادر ہے، اس نعمت کے زوال کے لیے کوشاں رہتا ہے تب اس کے شر سے بچنے اور اس کے مکروفریب کے ابطال کے لیے ، اللہ تعالیٰ کی پناہ کی حاجت ہوتی ہے ۔نظر لگانے والا بھی حاسد ہی شمار ہوتا ہے ؛کیونکہ نظر بد صرف حاسد، شریر الطبع اور خبیث النفس شخص ہی سے صادر ہوتی ہے۔ یہ سورۃ کریمہ، عام طور پر اور خاص طور پر ، شر کی تمام انواع سے استعاذہ کو متضمن ہے ،نیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جادو کی حقیقت ہے ، اس کے ضرر سے ڈرا جاتا ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی جاتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur hasad kernay walay kay sharr say jab woh hasad keray .