اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا تھا مگر یہ کہ وہ اس کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے،
English Sahih:
And no messenger would come to them except that they ridiculed him.
1 Abul A'ala Maududi
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو
2 Ahmed Raza Khan
اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں
3 Ahmed Ali
اور وہ بھی جب کوئی رسول ان کے پاس آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے
4 Ahsanul Bayan
اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وہ اس کا مذاق اڑاتے (١)۔
١١۔١ یہ گویا نبی کو تسلی دی جا رہی ہے کہ صرف آپ ہی کی تکذیب نہیں کی گئی، ہر رسول کے ساتھ اس کی قوم نے یہی معاملہ کیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے
6 Muhammad Junagarhi
اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وه اس کا مذاق اڑاتے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ان کے پاس کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس کے ساتھ انہوں نے مذاق نہ کیا ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جب ان کے پاس رسول آتے ہیں تو یہ صرف ان کا مذاق اڑاتے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اس کے ساتھ استہزا کرتے تھے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ﴾ ” اور جو بھی رسول ان کے پاس آتا“ جو ان کو حق اور ہدایت کی طرف دعوت دیتا۔ ﴿إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ﴾ ” تو وہ (مشرکین) ان کا تمسخر ہی اڑاتے تھے۔“
11 Mufti Taqi Usmani
aur unn kay paas koi Rasool aisa nahi aata tha jiss ka woh mazaq naa uratay hon .