Skip to main content

وَلَـقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِىْ شِيَعِ الْاَوَّلِيْنَ

And certainly
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
We (had) sent
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
before you
مِن
سے
before you
قَبْلِكَ
آپ سے پہلے (رسولوں کو)
in
فِى
میں
the sects
شِيَعِ
گروہوں میں
(of) the former (people)
ٱلْأَوَّلِينَ
پہلے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں

English Sahih:

And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے،

احمد علی Ahmed Ali

اور تجھ سے پہلے ہم پہلی قوموں میں بھی رسول بھیج چکے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی رسول (برابر) بھیجے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول (برابر) بھیجے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے آپ سے پہلے مختلف جماعتوں میں رسول بھیجے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مختلف قوموں میں رسول بھیجے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے آپ سے قبل پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے تھے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

اللہ تعالیٰ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسکین دیتا ہے کہ جس طرح لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں اسی طرح آپ سے پہلے کے نبیوں کو بھی وہ جھٹلا چکے ہیں۔ ہر امت کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب ہوئی ہے اور اسے مذاق میں اڑایا گیا ہے۔ ضدی اور متکبر گروہ کے دلوں میں بہ سبب ان کے حد سے بڑھے ہوئے گناہوں کے تکذیب رسول سمو دی جاتی ہے یہاں مجرموں سے مراد مشرکین ہیں۔ وہ حق کو قبول کرتے ہی نہیں، نہ کریں۔ اگلوں کی عادت ان کے سامنے ہے جس طرح وہ ہلاک اور برباد ہوئے اور ان کے انبیاء نجات پا گئے اور ایمان دار عافیت حاصل کر گئے۔ وہی نتیجہ یہ بھی یاد رکھیں۔ دنیا آخرت کی بھلائی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی متابعت میں اور دونوں جہان کی رسوائی نبی کی مخالفت میں ہے۔