کہ انہوں نے (خدائے) رحمان کے لئے لڑکے کا دعوٰی کیا ہے،
English Sahih:
That they attribute to the Most Merciful a son.
1 Abul A'ala Maududi
اس بات پر کہ لوگوں نے رحمان کے لیے اولاد ہونے کا دعویٰ کیا!
2 Ahmed Raza Khan
اس پر کہ انہوں نے رحمن کے لیے اولاد بتائی،
3 Ahmed Ali
اس لئے کہ انہوں نے رحمان کے لیے بیٹا تجویز کیا
4 Ahsanul Bayan
کہ وہ رحمٰن کی اولاد ثابت کرنے بیٹھے (١)۔
٩١۔١ ادا کے معنی بہت بھیانک معاملہ اور داھیۃ (بھاری چیز اور مصبیت) کے ہیں۔ یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے کہ اللہ کی اولاد قرار دینا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس سے آسمان و زمین پھٹ سکتے ہیں اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو سکتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا
6 Muhammad Junagarhi
کہ وه رحمان کی اوﻻد ﺛابت کرنے بیٹھے
7 Muhammad Hussain Najafi
کیونکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ خدائے رحمن کا بیٹا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہ ان لوگوں نے رحمان کے لئے بیٹا قرار دے دیا ہے
9 Tafsir Jalalayn
کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ أَن دَعَوْا لِلرَّحْمـٰنِ وَلَدًا ﴾ ” اس بنا پر کہ انہوں نے رحمٰن کی اولاد ٹھہرائی۔“ یعنی اس بدترین دعویٰ کی بنا پر ان تمام مخلوقات کی حالت یہ ہوتی جو ان آیات میں ذکر کی گئی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
kay inn logon ney khudaye rehman kay liye aulad honey ka dawa kiya hai .