بیشک اس (واقعہ) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں اور یقیناً ہم آزمائش کرنے والے ہیں،
English Sahih:
Indeed in that are signs, and indeed, We are ever testing [Our servants].
1 Abul A'ala Maududi
اِس قصے میں بڑی نشانیاں ہیں اور آزمائش تو ہم کر کے ہی رہتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
بیشک اس میں ضرو ر نشانیاں اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے
3 Ahmed Ali
اس واقعہ میں بہت سی نشانیاں ہیں بے شک ہم تو آزمائش کرنے والے تھے
4 Ahsanul Bayan
یقیناً اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں (١) اور ہم بیشک آزمائش کرنے والے ہیں (٢)۔
٣٠۔١ یعنی اس سرگزشت نوح علیہ السلام میں اہل ایمان کو نجات اور کفروں کو ہلاک کر دیا گیا، نشانیاں ہیں اس امر پر کہ انبیاء جو کچھ اللہ کی طرف سے لے کر آتے ہیں، ان میں وہ سچے ہوتے ہیں۔ نیز یہ کہ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر اور کشمکش حق و باطل میں ہر بات سے آگاہ ہے اور وقت آنے پر اس کا نوٹس لیتا ہے اور اہل باطل کی پھر اس طرح گرفت کرتا ہے کہ اس کے شکنجے سے کوئی نکل نہیں سکتا۔ ٣٠۔٢ اور ہم انبیاء و رسل کے ذریعے سے یہ آزمائش کرتے رہے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں اور ہم بےشک آزمائش کرنے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
بےشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانیاں ہیں اور ہم (لوگوں کی) آزمائش کیا کرتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس امر میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں اور ہم تو بس امتحان لینے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
بیشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی
10 Tafsir as-Saadi
﴿إِنَّ فِي ذٰلِكَ﴾ بلا شبہ اس قصہ میں ﴿لآيَاتٍ﴾ ’’نشانیاں ہیں۔‘‘ جو دلالت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی اکیلا معبود ہے اور اس کے رسول نوح علیہ السلام سچے ہیں اور ان کی قوم جھوٹی ہے، نیز دلالت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے بندوں پر سایہ کناں ہے کہ اس نے انہیں ان کے باپ حضرت نوح علیہ السلام کی صلب میں، کشتی پر سوار کر کے محفوظ کیا جبکہ روئے زمین پر بسنے والے تمام لوگ ڈوب گئے اور کشتی بھی اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴾ (القمر : 54؍15) ’’ہم نے اس کشتی کو نشانی کے طور پر چھوڑ دیا۔ تو ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟‘‘ اسی لئے اس کو یہاں جمع کیا ہے کیونکہ یہ متعدد آیات و مطالب پر دلالت کرتی ہے۔ ﴿وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ﴾ ’’اور ہم آزمائش کر کے ہی رہتے ہیں۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
iss saray waqaey mein bari nishaniyan hain , aur yaqeeni baat hai kay hamen aazmaesh to kerni hi kerni thi .