پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو (١)
١١٠۔١ یہ تاکید کے طور پر بھی ہے اور الگ الگ سبب کی بنا پر بھی، پہلے اطاعت کی دعوت، امانت داری کی بنیاد پر تھی اور اب یہ دعوت اطاعت عدم طمع کی وجہ سے ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
6 Muhammad Junagarhi
پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو
7 Muhammad Hussain Najafi
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
9 Tafsir Jalalayn
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَاتَّقُوا اللّٰـهَ وَأَطِيعُونِ﴾ یہ آیت مکرر ذکر کی گئی ہے کیونکہ نوح علیہ السلام ایک نہایت طویل عرصہ تک اپنی قوم کو بار بار دعوت توحید دیتے رہے، وہ بتکرار یہ بات کہتے رہے ” اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو“ فرمایا : ﴿ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا﴾ (العنکبوت : 29؍14) ” پس وہ نوح علیہ السلام پچاس کم ایک ہزار سال اپنی قوم میں رہے۔“ نوح علیہ السلام نے کہا : ﴿رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا﴾ )نوح : 71؍5، 6( ” اے میرے رب ! میں اپنی قوم کو رات دن توحید کی طرف بلاتا رہا مگر وہ میرے بلانے پر اور زیادہ دور بھاگنے لگے۔ “