Skip to main content

وَّزُرُوْعٍ وَّنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيْمٌۚ

And cornfields
وَزُرُوعٍ
اور کھیتوں میں
and date-palms
وَنَخْلٍ
کھجور کے درخت
its spadix
طَلْعُهَا
خوشے ان کے
soft?
هَضِيمٌ
ٹوٹے پڑتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟

English Sahih:

And fields of crops and palm trees with softened fruit?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک،

احمد علی Ahmed Ali

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں (١)۔

١٤٨۔١ یہ ان نعمتوں کی تفصیل ہے جن سے وہ بہرہ ور تھے، طلع، کھجور کے اس شگوفے کو کہتے ہیں جو پہلے پہل نکلتا یعنی طلوع ہوتا ہے، اس کے بعد کھجور کا یہ پھل بلح، پھر بسر، پھر رتب اور اس کے بعد تمر کہلاتا ہے۔ (ایسر التفاسر) باغات میں دیگر پھلوں کے ساتھ کھجور کا پھل بھی آجاتا ہے لیکن عربوں میں چونکہ کھجور کی بڑی اہمیت ہے اس لیے اس کا خصوصی طور پر بھی ذکر کیا ھضیم کے اور بھی کئی معانی بیان کیے گئے ہیں مثلا لطیف اور نرم ونازک۔ تہ بہ تہ وغیرہ

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ان کھجوروں میں جن کے خوشے نرم اور خوب بھرے ہوئے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم و نازک ہوتے ہیں،