Skip to main content

وَّكُنُوْزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيْمٍۙ

And treasures
وَكُنُوزٍ
اور خزانوں سے
and a place
وَمَقَامٍ
اور جگہ سے
honorable
كَرِيمٍ
عزت والی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے

English Sahih:

And treasures and honorable station.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے،

احمد علی Ahmed Ali

اور خزانوں اور عمدہ مکانو ں سے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا (١)

٥٨۔١ یعنی فرعون اور اس کا لشکر بنی اسرائیل کے تعاقب میں کیا نکلا، کہ پلٹ کر اپنے گھروں اور باغات میں آنا نصیب ہی نہیں ہوا، یوں اللہ تعالٰی نے اپنی حکمت و مشیت سے انہیں تمام نعمتوں سے محروم کر کے ان کا وارث دوسروں کو بنا دیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور خزانوں اور نفیس مکانات سے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور خزانوں اور شاندر عمدہ مکانوں سے نکال باہر کیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور خزانوں اور نفیس قیام گاہوں سے (بھی نکال دیا)،