And indeed, your Lord – He is the Exalted in Might, the Merciful.
1 Abul A'ala Maududi
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے
3 Ahmed Ali
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
4 Ahsanul Bayan
اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے (١)۔
٩۔١ یعنی ہرچیز پر اس کا غلبہ اور انتقام لینے پر وہ ہر طرح قادر ہے لیکن چونکہ وہ رحیم بھی ہے اس لئے فوراً گرفت نہیں فرماتا بلکہ پوری مہلت دیتا ہے اور اس کے بعد مؤاخذہ کرتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور بےشک آپ کا پروردگار بڑا غالب، بڑا رحم کرنے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ ﴾ ” اور آپ کا رب غالب ہے۔“ یعنی جو تمام مخلوق پر غالب ہے اور تمام عالم علوی و سفلی اس کے سامنے سرنگوں ہیں ﴿ لرَّحِيمُ ﴾ اس کی رحمت ہر چیز پر سایہ کناں ہے، اس کی نوازشیں ہر زندہ چیز تک پہنچتی ہیں۔ وہ غالب ہے، بد بختوں کو مختلف عقوبتوں کے ذریعے سے ہلاک کرتا ہے اور سعادت مندوں پر بہت مہربان انہیں ہر شر اور ہر بلا سے نجات دیتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur yaqeen rakho kay tumhara perwerdigar sahab-e-iqtidar bhi hai , boht meharban bhi .