وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا
English Sahih:
And no one misguided us except the criminals.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے
احمد علی Ahmed Ali
اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا (١)
٩٩۔١ یعنی وہاں جا کر احساس ہوگا کہ ہمیں دوسرے مجرموں نے گمراہ کیا۔ دنیا میں انہیں متوجہ کیا جاتا ہے کہ فلاں فلاں کام گمراہی ہے۔ بدعت ہے شرک ہے تو نہیں مانتے نہ غور وفکر سے کام لیتے ہیں کہ حق و باطل ان پر واضح ہو سکے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور ہم کو تو بس (بڑے) مجرموں نے گمراہ کیا تھا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور ہم کو (ان) مجرموں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا،