Skip to main content

وَحُشِرَ لِسُلَيْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوْزَعُوْنَ

And were gathered
وَحُشِرَ
اور اکٹھے کیے گئے
for Sulaiman
لِسُلَيْمَٰنَ
سلیمان کے لیے
his hosts
جُنُودُهُۥ
اس کے لشکر
of
مِنَ
میں سے
jinn
ٱلْجِنِّ
جنوں
and the men
وَٱلْإِنسِ
اور انسانوں میں سے
and the birds
وَٱلطَّيْرِ
اور پرندوں میں سے
and they
فَهُمْ
تو وہ
(were) set in rows
يُوزَعُونَ
پورے ضبط میں رکھے گئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

سلیمانؑ کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے

English Sahih:

And gathered for Solomon were his soldiers of the jinn and men and birds, and they were [marching] in rows

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

سلیمانؑ کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے

احمد علی Ahmed Ali

اور سلیمان کے پاس اس کے لشکر جن اور انسان اور پرندے جمع کیے جاتے پھر انکی جماعتیں بنائی جاتیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

سلیمان کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کئے گئے (١) ہر ہر قسم الگ الگ درجہ بندی کردی گئی (٢)

١٧۔١ اس میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی اس انفرادی خصوصیت و فضیلت کا ذکر ہے، جس میں وہ پوری تاریخ انسانیت میں ممتاز ہیں کہ ان کی حکمرانی صرف انسانوں پر ہی نہ تھی بلکہ جنات، حیوانات اور چرند پرند حتٰی کہ ہوا تک ان کے ماتحت تھی، اس میں کہا گیا ہے کہ سلیمان علیہ السلام کے تمام لشکر یعنی جنوں، انسانوں اور پرندوں سب کو جمع کیا گیا۔ یعنی کہیں جانے کے لئے یہ لاؤ لشکر جمع کیا گیا۔
١٧۔٢ یعنی سب کو الگ الگ گروہوں میں تقسیم (قسم وار) کر دیا جاتا تھا، مثلًا انسانوں، جنوں کا گروہ، پرندوں اور حیوانات کا گروہ وغیرہ وغیرہ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور سلیمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

سلیمان کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کیے گئے (ہر ہر قسم کی) الگ الگ درجہ بندی کردی گئی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور سلیمان کے لئے جنوں، انسانوں اور پرندوں میں سے لشکر جمع کئے گئے۔ پس ان کی ترتیب وار صف بندی کی جاتی تھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور سلیمان کے لئے ان کا تمام لشکر جنات انسان اور پرندے سب اکٹھا کئے جاتے تھے تو بالکل مرتب منظم کھڑے کر دیئے جاتے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے ان کے لشکر جنّوں اور انسانوں اور پرندوں (کی تمام جنسوں) میں سے جمع کئے گئے تھے، چنانچہ وہ بغرضِ نظم و تربیت (ان کی خدمت میں) روکے جاتے تھے،