وَمَكَرُوْا مَكْرًا وَّمَكَرْنَا مَكْرًا وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ چال تو وہ چلے اور پھر ایک چال ہم نے چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی
English Sahih:
And they planned a plan, and We planned a plan, while they perceived not.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ چال تو وہ چلے اور پھر ایک چال ہم نے چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
او رانہوں نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے،
احمد علی Ahmed Ali
اور انہوں نے ایک داؤ کیا اور ہم نے بھی ایساداؤ کیا کہ انہیں خبربھی نہ ہوئی
أحسن البيان Ahsanul Bayan
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا (١) اور ہم نے بھی (٢) اور وہ اسے سمجھتے ہی نہ تھے (٣)۔
٥٠۔١ ان کا مکر یہی تھا کہ انہوں نے باہم حلف اٹھایا کہ رات کی تاریکی میں اس منصوبہ قتل کو بروئے کار لائیں اور تین دن پورے ہونے سے پہلے ہی ہم صالح علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کو ٹھکانے لگا دیں۔
٥٠۔٢ یعنی ہم نے ان کی اس سازش کا بدلہ دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ اسے بھی مَکَرْنَا مَکْرًا کے طور پر تعبیر کیا گیا۔
٥٠۔٣ اللہ کی اس تدبیر (مکر) کو سمجھتے ہی نہ تھے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ ایک چال چلے اور ان کو کچھ خبر نہ ہوئی
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا اور ہم نے بھی اور وه اسے سمجھتے ہی نہ تھے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور (اس طرح) انہوں نے ایک چال چلی اور ہم نے بھی ایک چال چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور پھر انہوں نے اپنی چال چلی اور ہم نے بھی اپنا انتظام کیا کہ انہیں خبر بھی نہ ہوسکی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور انہوں نے خفیہ سازش کی اور ہم نے (بھی اس کے توڑ کے لئے) خفیہ تدبیر فرمائی اور انہیں خبر بھی نہ ہوئی،