Skip to main content

اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّىْۤ اٰنَسْتُ نَارًاۗ سَاٰتِيْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِيْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ

When
إِذْ
جب
said
قَالَ
کہا
Musa
مُوسَىٰ
موسیٰ نے
to his family
لِأَهْلِهِۦٓ
اپنے گھر والوں سے
"Indeed I
إِنِّىٓ
بیشک میں نے
perceive
ءَانَسْتُ
میں مانوس ہوا ہوں۔ میں نے پائی ہے
a fire
نَارًا
ایک آگ سے
I will bring you
سَـَٔاتِيكُم
عنقریب میں لاؤں گا تمہارے پاس
from it
مِّنْهَا
اس میں سے
some information
بِخَبَرٍ
کوئی خبر
or
أَوْ
یا
I will bring you
ءَاتِيكُم
میں لاؤں گا تمہارے پاس
a torch
بِشِهَابٍ
ایک شعلہ
burning
قَبَسٍ
انگارے کا
so that you may
لَّعَلَّكُمْ
تاکہ تم
warm yourselves"
تَصْطَلُونَ
تم گرم ہوسکو تاپ سکو

طاہر القادری:

(وہ واقعہ یاد کریں) جب موسٰی (علیہ السلام) نے اپنی اہلیہ سے فرمایا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے (یا مجھے ایک آگ میں شعلۂ انس و محبت نظر آیا ہے)، عنقریب میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی خبر لاتا ہوں (جس کے لئے مدت سے دشت و بیاباں میں پھر رہے ہیں) یا تمہیں (بھی اس میں سے) کوئی چمکتا ہوا انگارا لا دیتا ہوں تاکہ تم (بھی اس کی حرارت سے) تپ اٹھو،

English Sahih:

[Mention] when Moses said to his family, "Indeed, I have perceived a fire. I will bring you from there information or will bring you a burning torch that you may warm yourselves."

1 Abul A'ala Maududi

(اِنہیں اُس وقت کا قصہ سناؤ) جب موسیٰؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ "مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی انگارا چن لاتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم ہو سکو"