Skip to main content

اِذْ هَمَّتْ طَّاۤٮِٕفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَا ۙ وَاللّٰهُ وَلِيُّهُمَا ۗ وَعَلَى اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ

When
إِذْ
جب
inclined
هَمَّت
ارادہ کیا
two parties
طَّآئِفَتَانِ
دو گروہوں نے
among you
مِنكُمْ
تم میں سے
that
أَن
کہ
they lost heart
تَفْشَلَا
وہ دونوں بزدلی دکھائیں
but Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
(was) their protector
وَلِيُّهُمَاۗ
مددگار تھا ان دونوں کا۔ سرپرست تھا
And on
وَعَلَى
اور پر
Allah
ٱللَّهِ
اللہ
let put (their) trust
فَلْيَتَوَكَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کریں
the believers
ٱلْمُؤْمِنُونَ
ایمان والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یاد کرو جب تم میں سے دو گروہ بزدلی د کھانے پر آمادہ ہوگئے تھے، حالانکہ اللہ ان کی مدد پر موجود تھا اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

English Sahih:

When two parties among you were about to lose courage, but Allah was their ally; and upon Allah the believers should rely.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یاد کرو جب تم میں سے دو گروہ بزدلی د کھانے پر آمادہ ہوگئے تھے، حالانکہ اللہ ان کی مدد پر موجود تھا اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جب تم میں کے دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ نامردی کرجائیں اور اللہ ان کا سنبھالنے والا ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے،

احمد علی Ahmed Ali

جب تم میں سے دو جماعتوں نے قصد کیا کہ نامردی کریں اور الله ا ن کا مددگار تھا اور چاہیئے کہ الله ہی پر مسلمان بھروسہ کریں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جب تمہاری دو جماعتیں پس ہمتی کا ارادہ کر چکی تھیں (١) اللہ تعالٰی ان کا ولی اور مددگار ہے (٢) اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے۔

١٢٢۔١ یہ اوس اور خزرج کے دو قبیلے (بنو حارث اور بنو سلمہ) تھے
١٢٢۔٢ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ نے ان کی مدد کی اور ان کی کمزوری کو دور فرما کر ان کی ہمت باندھ دی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس وقت تم میں سے دو جماعتوں نے جی چھوڑ دینا چاہا مگر خدا ان کا مددگار تھا اور مومنوں کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جب تمہاری دو جماعتیں پست ہمتی کا اراده کر چکی تھیں، اللہ تعالیٰ انکا ولی اور مددگار ہے۔ اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جب تم میں سے دو گروہوں نے بزدلی دکھانے کا ارادہ کیا (مگر پھر سنبھل گئے) حالانکہ اللہ ان کا حامی و مددگار تھا اور مؤمنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس وقت جب تم میں سے دو گروہوں نےصَستی کا مظاہرہ کرنا چاہا لیکن بچ گئے کہ اللہ ان کا سرپرست تھا اور اسی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جب تم میں سے (بنو سلمہ خزرج اور بنوحارثہ اوس) دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ بزدلی کر جائیں، حالانکہ اللہ ان دونوں کا مدد گار تھا، اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے،