Skip to main content
bismillah
الٓمٓ
الف۔ لام۔ میم

الف لام میم

تفسير
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
لَآ
نہیں
إِلَٰهَ
کوئی الہ
إِلَّا
مگر
هُوَ
وہی
ٱلْحَىُّ
جو زندہ ہے
ٱلْقَيُّومُ
جو قائم ہے

اللہ، وہ زندہ جاوید ہستی، جو نظام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے، حقیقت میں اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے

تفسير
نَزَّلَ
اس نے نازل کی
عَلَيْكَ
آپ پر
ٱلْكِتَٰبَ
کتاب
بِٱلْحَقِّ
حق کے ساتھ
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی ہے
لِّمَا بَيْنَ
واسطے اس کے جو
يَدَيْهِ
اس سے پہلے ہے
وَأَنزَلَ
اور نازل کی اس نے
ٱلتَّوْرَىٰةَ
تورات
وَٱلْإِنجِيلَ
اور انجیل

اُس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ہے، جو حق لے کر آئی ہے اور اُن کتابوں کی تصدیق کر رہی ہے جو پہلے سے آئی ہوئی تھیں اس سے پہلے وہ انسانوں کی ہدایت کے لیے تورات اور انجیل نازل کر چکا ہے

تفسير
مِن
اس سے
قَبْلُ
پہلے
هُدًى
ھدایت ہے
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَأَنزَلَ
اور اس نے نازل کیا
ٱلْفُرْقَانَۗ
فرقان
إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
بِـَٔايَٰتِ
ساتھ آیات کے
ٱللَّهِ
اللہ کی
لَهُمْ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِيدٌۗ
شدید
وَٱللَّهُ
اور اللہ
عَزِيزٌ
غالب ہے
ذُو
لینے والا ہے
ٱنتِقَامٍ
انتقام

اور اس نے وہ کسوٹی اتاری ہے (جو حق اور باطل کا فرق د کھانے والی ہے) اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی اللہ بے پناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
يَخْفَىٰ
پوشیدہ۔ چھپی
عَلَيْهِ
اس پر
شَىْءٌ
کوئی چیز
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین
وَلَا
اور نہ
فِى
میں
ٱلسَّمَآءِ
آسمان (آسمان میں)

زمین اور آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں

تفسير
هُوَ
وہ اللہ
ٱلَّذِى
وہ ذات ہے
يُصَوِّرُكُمْ
وہ صورتیں بناتا ہے تمہاری
فِى
میں
ٱلْأَرْحَامِ
رحموں
كَيْفَ
جس طرح
يَشَآءُۚ
وہ چاہتا ہے
لَآ
نہیں ہے
إِلَٰهَ
کوئی الہ
إِلَّا
مگر
هُوَ
وہی
ٱلْعَزِيزُ
جو زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ
جو حکمت والا ہے

وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں، جیسی چاہتا ہے، بناتا ہے اُس زبردست حکمت والے کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے

تفسير
هُوَ
وہ اللہ
ٱلَّذِىٓ
وہ ذات ہے
أَنزَلَ
جس نے اتاری
عَلَيْكَ
آپ پر
ٱلْكِتَٰبَ
کتاب
مِنْهُ
اس میں سے
ءَايَٰتٌ
کچھ آیات
مُّحْكَمَٰتٌ
محکم۔ پختہ
هُنَّ
وہ
أُمُّ
اصل ہیں
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب کی
وَأُخَرُ
اور دوسری
مُتَشَٰبِهَٰتٌۖ
متشابہات ہیں۔ باہم ملتی جلتی ہیں
فَأَمَّا
تو لیکن
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
فِى
میں
قُلُوبِهِمْ
ان کے دلوں
زَيْغٌ
ٹیڑھ ہے۔ کجی ہے
فَيَتَّبِعُونَ
پس وہ پیروی کرتے ہیں
مَا
جو
تَشَٰبَهَ
متشابہ ہے۔ شبہ ڈالتی ہے
مِنْهُ
اس میں سے
ٱبْتِغَآءَ
چاہتے کو ۔ تلاش کرنے کو
ٱلْفِتْنَةِ
فتنہ
وَٱبْتِغَآءَ
اور چاہنے کو۔ تلاش کرنے کو
تَأْوِيلِهِۦۗ
اس کی تاویل کر۔ اس کا مطلب
وَمَا
اور نہیں
يَعْلَمُ
جانتا
تَأْوِيلَهُۥٓ
اس کی تاویل کو
إِلَّا
مگر
ٱللَّهُۗ
اللہ
وَٱلرَّٰسِخُونَ
اور مضبوط۔ رسوخ رکھنے والے
فِى
میں
ٱلْعِلْمِ
علم
يَقُولُونَ
کہتے ہیں
ءَامَنَّا
ایمان لا ہے ہم
بِهِۦ
اس کے ساتھ
كُلٌّ مِّنْ
سب کچھ
عِندِ
طرف سے ہے
رَبِّنَاۗ
ہمارے رب کی
وَمَا
اور نہیں
يَذَّكَّرُ
نصیحت پکڑتے
إِلَّآ
مگر
أُو۟لُوا۟
والے
ٱلْأَلْبَٰبِ
عقل

وہی خدا ہے، جس نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے اِس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں; ایک محکمات، جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات جن لوگوں کے دلو ں میں ٹیڑھ ہے، وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور اُن کو معنی پہنانے کی کوشش کیا کرتے ہیں، حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا بخلا ف اِس کے جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ "ہمارا اُن پر ایمان ہے، یہ سب ہمارے رب ہی کی طرف سے ہیں" اور سچ یہ ہے کہ کسی چیز سے صحیح سبق صرف دانشمند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں

تفسير
رَبَّنَا
(وہ کہتے ہیں )
لَا
نہ
تُزِغْ
تو ٹیڑھا کر
قُلُوبَنَا
ہمارے دلوں کو
بَعْدَ
بعد اس کے۔ پیچھے اس کے
إِذْ
جب
هَدَيْتَنَا
ہدایت دی تو نے ہم کو
وَهَبْ
اور عطا کر
لَنَا
ہمارے لیے
مِن
سے
لَّدُنكَ
اپنے پاس
رَحْمَةًۚ
رحمت
إِنَّكَ
بیشک تو
أَنتَ
تو ہی
ٱلْوَهَّابُ
بہت عطا کرنے والا ہے

وہ اللہ سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ; "پروردگار! جب تو ہمیں سیدھے رستہ پر لگا چکا ہے، تو پھر کہیں ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر دیجیو ہمیں اپنے خزانہ فیض سے رحمت عطا کر کہ تو ہی فیاض حقیقی ہے

تفسير
رَبَّنَآ
اے ہمارے رب
إِنَّكَ
بیشک تو
جَامِعُ
جمع کرنے والا ہے
ٱلنَّاسِ
لوگوں کو
لِيَوْمٍ
ایک دن کے لیے
لَّا
نہیں
رَيْبَ
کوئی شک
فِيهِۚ
اس میں
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ
لَا
نہیں
يُخْلِفُ
خلاف کرتا
ٱلْمِيعَادَ
وعدے کو۔ مقررہ وقت کو

پروردگار! تو یقیناً سب لوگوں کو ایک روز جمع کرنے والا ہے، جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں تو ہرگز اپنے وعدے سے ٹلنے والا نہیں ہے"

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
لَن
ہرگز نہ
تُغْنِىَ
کام آئیں گے
عَنْهُمْ
ان کو
أَمْوَٰلُهُمْ
مال ان کے
وَلَآ
اور نہ
أَوْلَٰدُهُم
اولاد ان کی
مِّنَ
سے
ٱللَّهِ
اللہ
شَيْـًٔاۖ
کچھ بھی
وَأُو۟لَٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
هُمْ
وہ
وَقُودُ
ایندھن ہیں
ٱلنَّارِ
آگ کا

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے، انہیں اللہ کے مقابلے میں نہ اُن کا مال کچھ کام دے گا، نہ اولاد وہ دوزخ کا ایندھن بن کر رہیں گے

تفسير
کے بارے میں معلومات :
آل عمران
القرآن الكريم:آل عمران
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Ali 'Imran
سورہ نمبر:3
کل آیات:200
کل کلمات:3480
کل حروف:14520
کل رکوعات:20
مقام نزول:مدینہ منورہ
ترتیب نزولی:89
آیت سے شروع:293