Skip to main content

اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰى عَلَيْهِ شَىْءٌ فِى الْاَرْضِ وَلَا فِى السَّمَاۤءِ ۗ

Indeed
إِنَّ
بیشک
Allah -
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
not
لَا
نہیں
is hidden
يَخْفَىٰ
پوشیدہ۔ چھپی
from Him
عَلَيْهِ
اس پر
anything
شَىْءٌ
کوئی چیز
in
فِى
میں
the earth
ٱلْأَرْضِ
زمین
and not
وَلَا
اور نہ
in
فِى
میں
the heaven
ٱلسَّمَآءِ
آسمان (آسمان میں)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

زمین اور آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں

English Sahih:

Indeed, from Allah nothing is hidden in the earth nor in the heaven.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

زمین اور آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ پر کچھ چھپا ہوا نہیں زمین میں نہ آسمان میں،

احمد علی Ahmed Ali

الله پر زمین اور آسمان میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً اللہ تعالٰی پر زمین و آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

خدا (ایسا خبیر وبصیر ہے کہ) کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً اللہ تعالیٰ پر زمین وآسمان کی کوئی چیز پوشیده نہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بے شک خدا پر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے زمین میں اور نہ آسمان میں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

خدا کے لئے آسمان و زمین کی کوئی شے مخفی نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یقینا اﷲ پر زمین اور آسمان کی کوئی بھی چیز مخفی نہیں،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

خالقِ کل
اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ آسمان و زمین کے غیب کو وہ بخوبی جانتا ہے اس پر کوئی چیز مخفی نہیں، وہ تمہیں تمہاری ماں کے پیٹ میں جس طرح کی چاہتا ہے اچھی، بری نیک اور بد صورتیں عنایت فرماتا ہے، اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں وہ غالب ہے حکمت والا ہے، جبکہ صرف اسی ایک نے تمہیں بنایا، پیدا کیا، پھر تم دوسرے کی عبادت کیوں کرو ؟ وہ لازوال عزتوں والا غیرفانی حکمتوں والا، اٹل احکام والا ہے۔ اس میں اشارہ بلکہ تصریح ہے کہ حضرت عیسیٰ بھی اللہ عزوجل ہی کے پیدا کئے ہوئے اور اسی کی چوکھٹ پر جھکنے والے تھے، جس طرح تمام انسان اس کے پیدا کردہ ہیں انہی انسانوں میں سے ایک آپ بھی ہیں، وہ بھی ماں کے رحم میں بنائے گئے ہیں اور میرے پیدا کرنے سے پیدا ہوئے، پھر وہ اللہ کیسے بن گئے ؟ جیسا کہ اس لعنتی جماعت نصاریٰ نے سمجھ رکھا ہے، حالانکہ وہ تو ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف رگ و ریشہ کی صورت ادھراُدھر پھرتے پھراتے رہے، جیسے اور جگہ ہے آیت (يَخْلُقُكُمْ فِيْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِيْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ) 39 ۔ الزمر ;6) وہ اللہ جو تمہیں ماؤں کے پیٹوں میں پیدا کرتا ہے، ہر ایک کی پیدائش طرح طرح کے مرحلوں سے گزرتی ہے۔