تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيْمِۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں
English Sahih:
These are verses of the wise Book,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں،
احمد علی Ahmed Ali
یہ آیتیں حکمت والی کتا ب کی ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔
١۔١ اس کے آغاز میں بھی یہ حروف مقطعات ہیں جن کے معنی و مراد کا علم صرف اللہ تعالٰی کو ہے۔ تاہم بعض مفسرین نے اس کے دو فوائد بڑے اہم بیان کئے ہیں۔ ایک یہ کہ یہ قرآن اسی قسم کے حروف مقطعات سے ترتیب و تالیف پایا ہے جس کی مثل تالیف پیش کرنے سے عرب عاجز آگئے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قرآن اللہ ہی کا نازل کردہ ہے اور جس پیغمبر پر نازل ہوا ہے وہ سچا رسول ہے جو شریعت وہ لے کر آیا ہے، انسان اس کا محتاج ہے اور اس کی اصلاح اور سعادت کی تکمیل اسی شریعت سے ممکن ہے۔ دوسرا یہ کہ مشرکین اپنے ساتھیوں کو اس قرآن کے سننے سے روکتے تھے مبادا وہ اس سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جائیں۔ اللہ تعالٰی نے مختلف سورتوں کا آغاز ان حروف مقطعات سے فرمایا تاکہ وہ اس کے سننے پر مجبور ہوجائیں کیونکہ یہ انداز بیان نیا اور اچھوتا تھا (ایسر التفاسیر) واللہ اعلم۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ کتابِ حکیم کی آیتیں ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ حکمت سے بھری ہوئی کتاب کی آیتیں ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں،
تفسير ابن كثير Ibn Kathir
سورة بقرہ کی تفسیر کے اول میں ہی حروف مقطعات کے معنی اور مطلب کی توضیح کردی گئی ہے۔ یہ قرآن ہدایت شفا اور رحمت ہے اور ان نیک کاروں کے لئے جو شریعت کے پورے پابند ہیں۔ نماز ادا کرتے ہیں ارکان اوقات وغیرہ کی حفاظت کے ساتھ ہی نوافل سنت وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے۔ فرض زکوٰۃ ادا کرتے ہیں صلہ رحمی سلوک واحسان سخاوت اور داددہش کرتے رہتے ہیں۔ آخرت کی جزاء کا انہیں کامل یقین ہے اس لئے اللہ کی طرف پوری رغبت کرتے ہیں ثواب کے کام کرتے ہیں اور رب کے اجر پر نظریں رکھتے ہیں۔ نہ ریاکاری کرتے ہیں نہ لوگوں سے داد چاہتے ہیں۔ ان اوصاف والے راہ یافتہ ہیں۔ راہ اللہ پر لگادیئے گئے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو دین و دنیا میں فلاح نجات اور کامیابی حاصل کریں گے۔