اِنِّىْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو"
English Sahih:
Indeed, I have believed in your Lord, so listen to me."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
مقرر میں تمہارے رب پر ایمان لایا تو میری سنو
احمد علی Ahmed Ali
بے شک میں تمہارے رب پر ایمان لایا پس میری بات سنو
أحسن البيان Ahsanul Bayan
میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان لا چکا ہوں (١)
٢٥۔١ اس کی دعوت توحید اور اقرار توحید کے جواب میں قوم نے اسے قتل کرنا چاہا تو اس نے پیغمبروں سے خطاب کر کے یہ کہا مقصد اپنے ایمان پر ان پیغمبروں کو گواہ بنایا تھا۔ یا اپنی قوم سے خطاب کر کے کہا جس سے مقصود دین حق پر اپنی صلاحیت اور استقامت کا اظہار تھا کہ تم جو چاہو کر لو، لیکن اچھی طرح سن لو کہ میرا ایمان اسی رب پر ہے، جو تمہارا بھی رب ہے۔ کہتے ہیں کہ انہوں نے اس کو مار ڈالا اور کسی نے ان کو اس سے نہیں روکا۔ رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
میں تو تمہارے پروردگار پر ایمان لے آیا ہوں تم میری بات (کان لگا کر) سنو (اور ایمان لے آؤ)۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں لہٰذا تم میری بات سنو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بے شک میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا ہوں، سو تم مجھے (غور سے) سنو،