Skip to main content

لِيَأْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ ۙ وَمَا عَمِلَـتْهُ اَيْدِيْهِمْ ۗ اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ

That they may eat
لِيَأْكُلُوا۟
تاکہ وہ کھائیں
of
مِن
میں سے
its fruit
ثَمَرِهِۦ
اسی کی پیدوار
And not
وَمَا
حالانکہ نہیں
made it
عَمِلَتْهُ
کیا اس کام کو
their hands
أَيْدِيهِمْۖ
ان کے ہاتھوں نے
So will not
أَفَلَا
کیا پھر نہیں
they be grateful?
يَشْكُرُونَ
وہ شکر کریں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟

English Sahih:

That they may eat of His fruit. And their hands have not produced it, so will they not be grateful?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھ کے بنائے نہیں تو کیا حق نہ مانیں گے

احمد علی Ahmed Ali

تاکہ وہ اس کے پھل کھائیں اور یہ چیزیں ان کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی نہیں ہیں پھر کیوں شکر نہیں کرتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں (١) اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا (٢) پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے۔

٣٥۔١ یعنی بعض جگہ چشمے جاری کرتے ہیں، جس کے پانی سے پیدا ہونے والے پھل لوگ کھائیں۔
٣٥۔٢ امام ابن جریر کے نزدیک یہاں ما نافیہ ہے یعنی غلول اور پھلوں کی یہ پیداوار، اللہ تعالٰی کی خاص رحمت ہے جو وہ اپنے بندوں پر کرتا ہے۔ اس میں ان کی سعی و محنت، کدو کاوش اور تصرف کا دخل نہیں ہے۔ پھر بھی یہ اللہ کی ان نعمتوں پر اس کا شکر کیوں نہیں کرتے؟ اور بعض کے نزدیک ما موصولہ ہے جو الَّذِیْ کے معنی میں ہے یعنی تاکہ وہ اس کا پھل کھائیں اور ان چیزوں کو جن کو ان کے ہاتھوں نے بنایا۔ ہاتھوں کا عمل ہے، زمین کو ہموار کرکے بیج بونا، اسی طرح پھلوں کے کھانے مختلف طریقے ہیں، مثلًا انہیں نچوڑ کر ان کا رس پینا، مختلف فروٹوں کو ملا کر چاٹ بنانا وغیرہ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں، اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تاکہ وہ اس کے پھلوں سے کھائیں حالانکہ یہ ان کے ہاتھوں کی کارگزاری نہیں ہے کیا یہ لوگ (اس پر بھی) شکر ادا نہیں کرتے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں حالانکہ یہ سب ان کے ہاتھوں کا عمل نہیں ہے پھر آخر یہ ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تاکہ وہ اس کے پھل کھائیں اور اسے اُن کے ہاتھوں نے نہیں بنایا، پھر (بھی) کیا وہ شکر نہیں کرتے،