سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیں،
English Sahih:
Then, are we not to die
1 Abul A'ala Maududi
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
2 Ahmed Raza Khan
تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
3 Ahmed Ali
پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں
4 Ahsanul Bayan
کیا (یہ صحیح ہے) ہم مرنے والے ہی نہیں؟ (١)
٥٨۔١ جہنمیوں کا حشر دیکھ کر جنتی کے دل میں رشک کا جذبہ مذید بیدار ہو جائے گا اور کہے گا کہ ہمیں جو جنت کی زندگی اور اس کی نعمتیں ملی ہیں کیا یہ دائمی نہیں؟ اب ہمیں موت آنے والی نہیں؟ جنتی ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے، نہ انہیں موت آئے گی کہ جہنم کے عذاب سے چھوٹ جائیں، اور نہ ہمیں کہ جنت کی نعمتوں سے محروم ہوجائیں۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں دوزخ اور جنت کے درمیان لا کر ذبح کر دیا جائے گا کہ اب موت کسی کو نہیں آئے گی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں
6 Muhammad Junagarhi
کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟
7 Muhammad Hussain Najafi
(جنتی لوگ) کہیں گے کیا اب تو ہم نہیں مریں گے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں
9 Tafsir Jalalayn
کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّيْ﴾اور اگر میرے رب نے اسلام پر ثابت قدمی کی نعمت سے نہ نوازا ہوتا﴿لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ﴾’’تو میں بھی (تمھارے ساتھ عذاب میں) حاضر کیے گئے لوگوں میں سے ہوتا۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
. ( phir woh khushi kay aalam mein apney jannati sathiyon say kahey ga : ) acha to kiya abb hamen moat nahi aaye gi-?