Skip to main content

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّىْ لَـكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ

And if not
وَلَوْلَا
اگر نہ ہوتی
(for the) Grace
نِعْمَةُ
نعمت
(of) my Lord
رَبِّى
میرے رب کی
certainly I (would) have been
لَكُنتُ
البتہ میں ہوتا
among
مِنَ
سے
those brought
ٱلْمُحْضَرِينَ
حاضر کیے جانے والوں میں (سے)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں

English Sahih:

If not for the favor of my Lord, I would have been of those brought in [to Hell].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا

احمد علی Ahmed Ali

اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی حاضر کیے ہوئے مجرموں میں ہوتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا (١)

٥٧۔١ یعنی جھانکنے پر اسے جہنم کے وسط میں وہ شخص نظر آجائے گا اور اسے یہ جنتی کہے گا کہ مجھے بھی تو گمراہ کر کے ہلاکت میں ڈالنے لگا تھا، یہ تو مجھ پر اللہ کا احسان ہوا، ورنہ آج میں تیرے ساتھ جہنم میں ہوتا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اگر میرے پروردگار کا فضل و کرم نہ ہوتا تو آج میں بھی اس گروہ میں شامل ہوتا جو پکڑ کر لایا گیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں (بھی تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتا،