ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے،
English Sahih:
For the like of this let the workers [on earth] work.
1 Abul A'ala Maududi
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
2 Ahmed Raza Khan
ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،
3 Ahmed Ali
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
4 Ahsanul Bayan
ایسی (کامیابی) کے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے (١)۔
٦١۔١ یعنی اس جیسی نعمت اور اس جیسے فضل عظیم ہی کے لئے محنت کرنے والوں کو محنت کرنی چاہئے، اس لئے کہ یہی سب نفع بخش تجارت ہے۔ نہ کہ دنیا کے لئے جو عارضی ہے، اور خسارے کا سودا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں
6 Muhammad Junagarhi
ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے
7 Muhammad Hussain Najafi
ایسی ہی کامیابی کیلئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے
9 Tafsir Jalalayn
ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ﴾ ” ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے۔“ یہی مطلوب و مقصود سب سے زیادہ مستحق ہے کہ اس کے لئے زندگی کے بہترین سانس صرف کئے جائیں اور سب سے زیادہ اس لائق ہے کہ عقل مند اصحاب معرفت اس کے لئے جدوجہد کریں۔ نہایت افسوس اور حسرت کا مقام ہے کہ دور اندیش آدمی کے اوقات میں کوئی ایسا وقت گزرے جس میں وہ ایسے عمل میں مشغول نہ ہو جو اسے اس منزل مقصود تک پہنچاتا ہے، تب اس کا کیا حال ہے جو اپنے گناہوں کے ذریعے سے ہلاکت کے گڑھے میں گرتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
issi jaisi kamiyabi kay liye amal kernay walon ko amal kerna chahiye .